بگرام ہوائی اڈہ امریکا نے رات کے اندھیرے میں خالی کرلیا ،
جاتے وقت امریکی فوجیوں نے ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کردی تھیں۔
یہ بات نئے افغان کمانڈوکے نوٹس میں بھی نہیں لائی گئی تھی۔
افغان فوجی کہتے ہیں کہ ہوائی اڈے کو خالی کرنے کےبعد افغان کمانڈر کو تقریبا دو گھنٹے بعد علم ہوا،
واضح رہے کہ نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی ہیں ۔
امریکی فوجی حکام کے
مطابق امریکیوں کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑتے
ہی مسلح افراد نے وہاں دل کھول کر لوٹ مار کی۔