پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقوامِ متحدہ اور قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقوامِ متحدہ اور قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔


پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال پر اقوامِ متحدہ اور قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں کو آن لائن بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کا مقصد ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہی اور پیشگی اقدامات کو مؤثر بنانا ہے۔


آن لائن اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے سندھ، سید محمد شایان شاہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال، دریاؤں کی نگرانی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی اداروں اور ملکی این جی اوز کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے سندھ دریاؤں کی سطح، ممکنہ ریلوں اور متاثرہ علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ادارے کے مطابق تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلاننگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔۔۔