کراچی سمیت صوبے بھر میں وارداتوں میں ملوث گینگ کے پانچ ارکان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گینگ کے گرفتار پانچ ارکان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پانچوں
ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر
تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان سے دو پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد
کرلیا ہے۔ملزمو ں نے پچاس سے زائد
وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گینگ کے خلاف سکھر اور شکارپور میں
ڈکیتی کے سات مقدمات درج ہیں۔ کراچی کے
اللہ والا ٹاون میں لٹنے والے شہری نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔