صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان اقتدار کے لئےتڑپ رہے ہیں۔
ان پر گھناؤنے الزامات ہیں۔ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں۔ سعید غنی کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ سنایا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان اقتدار کے لئےتڑپ رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں ملک کا دیوالیہ نکل جائے۔وہی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
پوری قوم کو بیووقوف بناتا رہایہ شخص ،،، حلفیہ کہہ سکتا ہوں آج معیشت کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے
پریس کانفرنس میں کہا الیکشن جب بھی ہوں کسی کو پروا نہیں ۔ اداروں کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ۔ عمران خان پر گھناؤنے الزامات ہیں۔ وہ کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں۔
الٹی سیدھی باتیں جھوٹے من گھڑت الزامات ان چیزوں پر عمران خان کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف پی ٹی آئی، ایم پی اے کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ سنایا،، تو یہ ادارے کے پیچھے پڑگئے ہیں۔