کراچی ابراہیم حیدری سے سمندر میں جانے والی کشتی ڈوبنے سے نوجوان جاں بحق۔ چار کو بچالیا گیا۔ ڈوبنے والے ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام چھ بجے کے بعد پیش آیا۔ چھ نوجوان اسپیڈ بوٹ میں ابراہیم حیدری سے بنڈل جزیرے پر منعقدہ یوسف شاہ کے میلے میں جارہے تھے ۔مبینہ طور پر نوجوانوں کی اسپیڈ بوٹ کسی دوسری کشتی سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا جبکہ چار افراد کو بچالیا گیا۔ ماہی گیروں کی جانب سے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی تلاش جاری ہے۔