کراچی لیاقت آباد میں اسٹریٹ کرائم کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزم
گرفتار۔
اینٹی
نارکو ٹکس فورس نے کراچی اور حیدرآباد سے خواتین سمیت دس ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے
لیاقت آباد میں اسٹریٹ کرائم کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے دو ملزموں
کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پویس کےمطابق
ملزموں نے چار ستمبر کو لیاقت
آباد نمبر چار میں پنکچر شاپ کے مالک مزمل کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔
ملزموں کا تیسرا ساتھی فرار
ہوگیا۔
ملزم
پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ۔
دوسری جانب اینٹی نارکو ٹکس فورس نے کراچی اور
حیدرآباد سے خواتین سمیت دس ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق الآصف اسکوائر کے قریب
کارروائی میں تین خواتین سمیت پانچ ملزم
کو گرفتار کر کے بتیس کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔
سپر
ہائی وے بس اڈہ پر کارروائی کے دوران بھی ایک ملزم کو منشیا ت سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
خفیہ اطلاع پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں
سےٹی بیگ اور ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی
منشیات برآمد کرلی گئی۔
حیدر
آباد میں کارروائی کے دوران آئس برآمد
کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔