کانکلیو پاکستان نے سجایا رنگا رنگ میلہ۔۔جہاں آرٹس اور کلچر کے رنگ
ہرسو دکھائی دئیے۔ شوبز ستاروں نے عصر حاضر کی فلم، ڈرامہ اور کامیڈی پر سیر حاصل گفتگو کی۔۔ موسیقی
کا بھی خوب رنگ جما۔۔ فنکاروں کو فخر پاکستان ایوارڈز بھی دئیے گئے ،، صدر ہم نیٹ
ورک سلطانہ صدیقی کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔۔
تمام صوبوں کے رنگ ایک جگہ یکجا نظر آئے۔ شوبز ستاروں نے بھی
جگماگائے۔۔کانکلیو پاکستان فور پوائنٹ زیرو میں فن و ثقافت کی خوبصورت جھلک دکھائی
دی۔
تقریب میں فلم میکنگ پر گفتگو ہوئی تو موسیقی کا تذکرہ بھی ہوا۔ اچیورز
آف پاکستان کی پینل ڈسکشن میں عائشہ عمر،
شفاعت علی نے اپنے تجربات حاضرین کو بتائے۔۔
پینل ڈسکشن کے ذریعے سائرہ یوسف، شہریار منور ، ثروت گیلانی اور عاصم
عباسی او ٹی ٹی اور ڈیجیٹل میڈیا مزاکرے حصہ بنے۔۔
نرملا مگھانی کی لائیو پرفارمنس سے بھی حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔
عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی فوک گلوکارہ نرملا مگھانی کو ان کی خدمات
کے اعتراف میں پرائڈ آف پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ مختلف شعبوں میں خدمات
سرانجام دینے والے فنکاروں کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔۔