امام حسین کی شہادت دراصل اسلام کے زندہ رہنے کی دلیل ہے۔


امام حسین کی شہادت دراصل اسلام کے زندہ رہنے کی دلیل ہے۔

 

 

کراچی ، عرفان علی

 

شہدائے کربلا سے محبت رکھنے والے اپنے اپنے انداز میں عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

محرم مہینہ ہے ایثار اور قربانی کا۔

امام حسین کی شہادت دراصل اسلام کے زندہ رہنے کی دلیل ہے۔

محرم کی آمد سے قبل ہی لوگ اس کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔۔

عزاداران حسین ،، علم کے پٹکوں ، مشکیزوں ,, چادروں اور دیگر تبرکات کی خریداری کرتے ہیں۔

چادروں اور علم پر خوبصورت موتیوں کو پرونے والے کاریگروں کا کام بھی بڑھ جاتا ہے۔

گھروں سے لیکر امام بارگاہوں تک،، شہدائے کربلا کی یادوں کی صدا گونجتی سنائی دیتی ہے۔۔

 

محرم الحرام آتے ہی کھلونا تلوار،تیر کمان اور دیگرکھلونوں کی فروخت شروع ہوجاتی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو اس طرح کے کھلونے دلوانے کا مقصد انہیں واقعہ کربلا سے متعلق گاہی فراہم کرنا ہے۔۔

کربلا کے میدان میں حق و باطل کے معرکے کی یاد ۔۔محرم الحرام میں ہر سال کی ،، کھلوناتلوار،تیر کمان اور دیگرکھلونوں کی فروخت شروع ہوجاتی ہے۔

والدین  کاکہناہے کہ بچوں کو یہ چیزیں دلوانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ دن کتنا اہم ہے ۔ اس دن کتنی بڑی قربانی دی گئی۔

والدین کی جانب سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا شکوہ بھی کیا گیا۔

جنگی سامان  سے مشابہہ یہ کھلونے  بچوں کو اس تاریخی  واقعہ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔