اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے ،
مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم جینوا کنویشن اور یواین قرارداد کیخلاف ورزی ہے،
عالمی برادری بھارتی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کا نوٹس لے ،ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھاکہ پاکستان کشمیر یوں کے حق خوداردیت کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت کرتاہے،
پاکستان اورچینی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ،
وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور چینی ہم منصب میں علاقائی معاملات پر گفتگوہوئی ،
پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تجارتی اور باہمی تعلقات پائے جاتے ہیں،
نگران وزیرخارجہ نے ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس سے خطاب کیا،
بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈ ے میں مصروف رہتاہے،
پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں،
کا کہناتھاکہ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی،
کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھاکہ
پاکستان غیرقانونی مقیم رہنے والوں کے حق میں نہیں، پاکستان غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کےخلاف کارروائی کر رہا ہے،
پاکستان افغان حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا، پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں،
پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری ہے، انکا کہناتھاکہ
پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے،
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی ڈیڈلائن تعداد اور اقدامات پر منحصر ہے،
ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے رابطے کیے گئے ،
رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔