کراچی میں بارش کے نئے سلسلے
کی پیشگوئی۔ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب
نے انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور
فوکل پرسنز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ
تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔عملے اور مشینری
کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ بارش کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی
جاسکے۔ تمام اضلاع کے ایڈمنسٹرزبرساتی نالوں کی صفائی کی نگرانی
کریں اور بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا
کہ وہ
خود بھی سڑکوں پر نظر آئیں گے ،،
اور تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بھی سڑکوں پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے
کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں میں اداروں نے بہتر کام کیا۔