کراچی میں محکمہ جنگلی حیات نے غیرقانونی طور پر سرکس میں موجود جنگی جانوروں کو ضبط کرلیا۔
شہر قائد میں سندھ وائلڈ لائف نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کی ۔ محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے وہاں موجود غیرقانونی سفری سرکس میں موجود جنگی جانوروں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ضبط کئے گئے جانوروں میں لومڑی،گیدڑ، چیل اور دیگر جانور شامل ہیں۔