سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو چھ سال بعد بدین میں پولیس اسٹیشن پر حملے اور ہنگامہ آرائی کیس میں بری کردیا گیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی   نے مجموعی طور پر اٹھائیس ملزمان کو الزام سے بری  کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ذوالفقار مرزا سمیت دیگر کے بیانات قلمبند کئے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف بدین  میں دوہزار پندرہ  میں مقدمہ درج کیا  گیا تھا۔پولیس کا موقف تھا کہ  ذوالفقار مرزا ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف شکایت درج کرانے گئے تھے۔ ذوالفقار مرزا نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور ایس ایچ او کا موبائل توڑ دیا۔ ذوالفقار مرزا   کاکہنا ہے  کہ  اس و قت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام لینے کے لئے  یہ مقدمہ بنایا تھا۔