کراچی کلفٹن کے بینک میں لاکر توڑے جانے کی واردات کی تفتیش میں بڑا انکشاف،پولیس کو مزید سات ٹوٹے ہوئے لاکر مل گئے۔۔۔پولیس نے مالکان کی تلاش شروع کردی،واردات میں بینک ملازم کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کردیا
کراچی کے علا قے کلفٹن میں فیصل بینک کی زمزمہ برانچ میں مبینہ طور پر ہونے والی نقب زنی کی بڑی واردات پر درج مقدمے کی تفتیش کے لئے پولیس بینک پہنچی تو معائنے کے دوران مزید سات لاکرز ٹوٹے ہونے کا انکشاف ہوا۔۔۔تفتیشی حکام کے مطابق بینک برانچ میں مجموعی طور پر 400 لاکرز ہیں،معائنے کےدوراٹوٹے ہوئے پائے گئے لاکر ز کے مالکان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔ تفتیشی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات میں بینک کا کوئی ملازم بھی ملوث ہوسکتا ہے، تفتیشی حکام کے مطابق بینک کے راستے مکمل محفوظ ہیں، لاکر زسے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے گئے ہیں۔۔۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ جس بینک میں واردات ہوئی اس پر ایف آئی اے میں دو انکوائریز چل رہی ہیں جس پر پولیس نےایف آئی اے سے بھی تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔۔۔ انتظامیہ نے بھی پولیس کو دو ماہ کا سی سی ٹی وی بیک اپ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔۔۔