پاکستان کی سیاسی تاریخ کی تشکیل میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار رہا ہے

عمران عمران

 پاکستان کی سیاسی تاریخ کی  تشکیل میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار  رہا ہے


چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو  کا کہنا ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ کی  تشکیل میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار  رہا ہے۔ذوالفقار  علی بھٹو کی  قیادت میں  پارٹی نے قوم کو پہلا جمہوری آئین دیا۔


 پیپلز  پارٹی کے  ستاون ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے یہ دن جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کو با اختیاربنانے کے اصولوں سےپارٹی  کی  وابستگی کا مظہر ہے۔قائد عوام نے جوہری پروگرام کا آغاز کیا۔ بینظیر بھٹو شہید نےمسلم اکثریتی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا۔ ملک میں میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی قیادت فراہم کی۔صدر آصف زرداری کے پہلے دور میں  تاریخی اٹھارہویں  ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری کو مضبوط بنایا گیا۔ آج  پارٹی کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، ظلم، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔