کراچی، عمران
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کہتے ہیں سندھ حکومت
کے عوام دشمن اقدامات کی وجہ سے دل افسردہ ہے۔پی ڈی ایم جماعتیں کراچی میں جلسہ
کررہی ہیں ۔انہیں پیپلز پارٹی کے مظالم کے خلاف بات کرنی ہوگی۔ نوجوانوں کو آواز دیتا
ہوں کہ اس وطن کی حقیقی آزادی کی زمہ داری لینی ہوگی۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے جشن آزادی
کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا سندھ میں
13 سالوں میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا۔ٹرانسپورٹ نہیں دی گئی، بسوں سے
چنگچی پر آگئے۔کورونا کے نام پر کراچی کاروبار تباہ کر دیا گیا
مصطفیٰ کمال کاکہنا
تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں 29 اگست کو کراچی میں جلسہ کر کے میدان سجانے آ رہی ہیں۔
تمام قائدین کو کراچی کی زمین پر پیپلز پارٹی کے مظالم کے خلاف بات کرنی ہوگی
اُن کاکہنا تھا کہ اس ملک میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی لیکن
حکمرانوں نے اسے اجاڑ دیا۔ ایک نسل نے ذمہ داری لے کر اس وطن کو بنایا تھااب
دوبارہ نوجوانوں کو آواز دیتا ہوں کہ اس وطن کی حقیقی آزادی کی زمہ داری لینی ہوگی۔