پشاور: خیبرپختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل شروع
پشاور: خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے قائم کمیٹی کو ازسرِنو تشکیل دے کر اعلامیہ اسپیشل سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو 7 رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی 7 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے اسکروٹنی کرے گی۔
پشاور کی 3 جامعات کے وائس چانسلرز کا تعین بھی اسی کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔
زرعی یونیورسٹی پشاور
خیبر میڈیکل یونیورسٹی
بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی
ہری پور یونیورسٹی
یونیورسٹی آف مالاکنڈ
یونیورسٹی آف سوات
شرینگل یونیورسٹی اپر دیر
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق 7 جامعات کے وائس چانسلرز کی دوڑ میں شامل 285 امیدواروں کی اسکروٹنی جاری ہے۔