پاک فضائیہ سیلا ب متاثرین کو ریسکیو کر کےمحفوظ مقام پر پہنچانے
کے علاوہ انہیں راشن اور دیگر سہولیات
کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ،
فاضل پور، جھل مگسی و دیگر علاقوں میں
متاثرین کو امداد فراہم کی گئی۔
متاثرین میں پندرہ ہزار سے زائد تیار کھانے کے پیکٹ،
پانچ سو سات پانی کی بوتلیں اور تین ہزار
چارسو سے زائد راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے
گئے۔
پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے دوہزار چارسو سے
زائد مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔
پاک فضائیہ کے
فیلڈ میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے سیلاب
متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں۔