دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال

دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی سینٹر فعال


لاہور – ملک کے بڑے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 7 لاکھ 69 ہزار 481 کیوسک اور خانکی کے مقام پر 7 لاکھ 5 ہزار 225 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔


دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک جبکہ شاہدرہ کے مقام پر 72 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں بشمول شاہدرہ، پارک ویو اور موٹر وے ٹو میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔


دریائے ستلج میں بھی صورتحال سنگین ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک کا انتہائی درجے کا سیلابی ریلا جاری ہے، جبکہ سلیمانکی کے مقام پر ایک لاکھ 355 کیوسک کا بہاؤ برقرار ہے۔


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو 24 گھنٹے کیلئے مکمل فعال کر دیا ہے اور سول و عسکری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔