کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاگیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاگیا


کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاگیا ۔۔۔صبح آٹھ بجےشروع ہونےوالی پولنگ بغیرکسی وقفے کےشام پانچ بجے تک جاری رہی ۔۔۔ میئر کراچی   نےگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گزری  جبکہ ڈپٹی مئیرنے  ووٹ یو سی سیون کے اولڈ تھانہ میمن پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا۔۔۔آئی جی سندھ  نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکےسیکورٹی انتخابات کاجائزہ لیا۔۔۔ صوبائی الیکشن کمشنرنےسیکورٹی صورتحال پرتسلی کااظہارکیا ۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیےکراچی کےپانچ اضلاع میں پولنگ کاآغازصبح آٹھ بجےہوا
تین چئیرمین ،تین وائس چئیرمین اور تین وارڈکونسلرزکی نشستوں  کےلیےمئیرکراچی،ڈپٹی مئیر،صدرٹاون کےچئیرمین سمیت چالیس سےزائدامیدوارمیدان میں اترے
مرتضیٰ وہاب ووٹ کاسٹ کرنے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول گزری پہنچےتو کارکنان  نعرے بازی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے اندرداخل ہوگئے
جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے بھی آئے۔۔۔ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔
میڈیاسےگفتگومیں کہاکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے خلاف پی پی اکیلے لڑ رہی ہے۔
ڈپٹی مئیر سلمان مراد نے اپنا ووٹ یو سی سیون کے اولڈ تھانہ میمن پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا
آئی جی سندھ رفعت مختارنے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا جہاں پولیس حکام نے آئی جی سندھ کو سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا 
الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان بھی آئی جی سندھ کے ہمراہ ہیں میڈیاسےگفتگومیں کہاکہ سیکورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ملیر اور ضلع جنوبی کی چھ، ضلع شرقی ، کیماڑی اور وسطی کی  تین نشستوں پر رائے شماری  ہوئی
پولنگ  بغیر کسی وقفے کےشام پانچ بجےتک جاری ۔۔۔غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کےمطابق پیپلزپارٹی کےامیدوارمرتضیٰ وہاب کوبرتری حاصل ہے