کراچی میں دوڑتے ڈمپر نے مزید تین شہریوں کو روند ڈالا۔بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ڈمپر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق۔ دو زخمی ہوگئے۔
بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب تین بھائی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ اسی دوران ڈمپر نے تینوں کو روند ڈالا۔ پچیس سالہ راہب موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق شخص کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
۔