چہرہ ویب ڈیسک
بلوچستان
کےعلاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کیاہے۔
کاونٹر ٹیریرازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان
نے ضلع مستونگ کے علاقے قمر مزار عباد میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس
میں کالعدم تنظیم داعش کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے دہشتگردی کا بڑے منصوبہ کو
ناکام بنا دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق
سی ٹی ڈی بلوچستان نے کالعدم تنظیم داعش کے سرغنہ دہشت گرد عبدالحئی جوکہ 2021 کو
مستونگ میں پولیس موبائل پر حملہ میں ملوث تھا جسمیں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے
تھے۔جس پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے دوران تفتیش دہشتگردوں کے کیمپ کا سراغ
لگا لیا اور دہشتگردوں کے کیمپ کا محاصرہ کیا اور دوران مقابلہ فائرنگ میں کالعدم
تنظیم داعش کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔مبینہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 سب
مشین گنز، ایک لائٹ مشین گن،2 خودکش جیکٹ کے علاوہ 3 نائن ایم ایم کے پستول،8 ہینڈ
گرنیڈز، بارودی مواد اور دیگر آلات قبضہ میں لے لیں۔ سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایف آئی
آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔