سیاسی رہنما ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کا خیال رکھیں ہم نے لسانیات یا نفرت کی سیاست کو ہر صورت ختم کرنا ہے سی ایم سندھ

عدنان اطہر عدنان اطہر

سیاسی رہنما ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کا خیال رکھیں ہم نے لسانیات یا نفرت کی سیاست کو ہر صورت ختم کرنا ہے سی ایم سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی  صداقت کے گھر پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ نے صداقت علی کی عیادت کی

وزیر اعلیٰ سندھ نےکہاکہ مجھے واقعے پر بہت افسوس ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہے جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ایم پی اے صداقت نےوزیر اعلیٰ سندھ کو پورے واقعہ سے آگاہ کیا صداقت نے کہا مجھے انصاف چاہیےوزیراعلیٰ سندھ نے جواب میں کہاکہ آپ کو انصاف ملےگا اور کہا میں نے صبح آئی جی پی اور کمشنر سے اجلاس کیا تھا ایسے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سیاسی رہنما ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کا خیال رکھیں ہم نے لسانیات یا نفرت کی سیاست کو ہر صورت ختم کرنا ہے