سیاسی جماعتوں کی آج کل چیخیں نکلی ہوئی ہیں

نزاہت خان نزاہت خان

سیاسی جماعتوں کی آج کل چیخیں نکلی ہوئی ہیں

 کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ شہر میں ایک ہفتے بعد بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں، کراچی میں ممبر شپ کیمپ لگائے ہیں۔


انکا کہناتھاکہ لوگ بڑی تعداد میں ہم سے رابطے کررہے تھے۔ کراچی کے شہریوں نے دو روز میں بڑی تعداد میں ممبر شپ ہوئی، آج خواتین کا کنونشن ہونے جارہا ہے ۔ عمران خان اس سے خطاب کریں گے۔خرم شیر زمان نے کہاکہ عمران خان کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے لیے بہت فکر مند ہیں۔ کراچی میں زبردست تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ جن سیاسی جماعتوں کی آج کل چیخیں نکلی ہوئی ہیں۔ ایم کیو ایم نے 52 فیصد امیدوار کھڑے کیے ہیں۔