کراچی میں بینک سے رقم لےکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے دو ڈاکو پکڑے گئے۔
ایس ایس پی ، ایس آئی یو کے مطابق ملزموں کو گلشن اقبال بلا ک دس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنےکا اعتراف کیا ہے۔ ملزموں سے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گروہ کا ایک کارندہ بینک میں داخل ہوکر رقم نکالنے والے شہریوں کی ریکی کرتا ہے۔ملزموں نے کورنگی ،ملیر ،شاہ فیصل کالونی میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کورنگی میں نجی بینک کے باہر شہری سے پرائز بانڈ بھی لوٹ چکے ہیں۔ گرفتار ملزموں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔