وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے
خصوصی بچوں کی گریجویشن تقریب میں
شرکت کی۔ان کا کہناتھا تعلیم اور تربیت ان
بچوں کو بہت آگے لے جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔
خصوصی بینڈز کی دھن پر گریجویٹس ہال میں داخل
ہوئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر مہمانوں نے کھڑے ہو بچوں کا استقبال کیا۔
وزیراعلی نے
کہا والدین کو مبارک باد دوں
گا،، جنہوں نے اپنے بچوں میں ٹیلنٹ تلاش
کیا۔ تعلیم اور تربیت انہیں بہت آگے لے
جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ تقریب مس نہیں کر سکتے۔ دیگر افراد سے بھی کہیں گے کہ ،،انہیں اچھا وقت گزارنا ہو،، تو یہاں آجایا کریں۔
وزیراعلی
نے کہا خصوصی بچوں کو سکھانے والے اساتذہ قابل تعریف
ہیں۔ سندھ حکومت اپنی جانب سے ادارے کی ہر ممکن مدد کرے گی۔