نومبر سے کھلاڑی پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے

عدنان اطہر عدنان اطہر

نومبر سے کھلاڑی پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے


لاہور میں انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کے کھلاڑی کل 24 نومبر کو اسلام آباد ہوٹل رپورٹ کریں گے۔

ہوٹل پہنچنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کو عشائیہ دیا جائے

 اعشائیے میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان سمیت وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور اہم شخصیات بھی شریک ہونگے

قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا

جس کی بنیاد پر کل قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا

 نومبر سے کھلاڑی پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے

 پاکستان سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا