اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے — 5.4 شدت، کوئی جانی نقصان نہیں
اسلام آباد،
رات 12 بج کر 17 منٹ پر اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان سے 23 کلومیٹر دور تھا۔
Cجھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔