ممکنہ سمندری طوفان کےپیش نظرسندھ رینجرزکےساحلی مقامات کےاطراف ریسکیواقدامات،دیہات کےرہائشیوں کی محفوظ مقام پرنقل مکانی اورفری میڈیکل کیمپس قائم کردئیےگئے۔ پاکستان سندھ رینجرز کی جانب سے ساحلی پٹی میں متوقع طورپرسمندری طوفان کی زد میں آنے والے دیہات کے رہائشیوں کومحفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔۔۔ترجمان رینجرزکےمطابق ریسکیو کاموں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر لوگوں کا انخلاء میں بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔بدین کے ملحقہ علاقوں میں مختلف ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ بارشوں اورسیلاب کے پیش نظروبائی امراض سے بچاؤاوردیگرطبی امداد کے لیےفری میڈیکل کیمپس قائم کردئیےگئےہیں۔ رینجرزحکام نےعوام سے درخواست کی ہے کہ محفوظ علاقوں میں نقل مکانی کے سلسلے میں رینجرزاورسول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے تاکہ قیمتی جانوں کومحفوظ بنایاجاسکے۔۔۔۔