کراچی میں ماڈل کالونی کے قریب خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

عمران عمران

  کراچی میں ماڈل کالونی کے قریب خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے  جے آئی ٹی تشکیل


 کراچی میں ماڈل کالونی کے قریب خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لئے  جے آئی ٹی تشکیل۔ مشترکہ  تحقیقاتی ٹیم گرفتار ملزموں سے تفتیش کرے گی۔


محکمہ داخلہ  سندھ نے   ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کی سربراہی میں آٹھ  رکنی جے آئی ٹی کی  تشکیل  کا  نوٹی  فکیشن  جاری کردیا۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  کی تشکیل ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کی درخواست پر کی گئی ہے۔جے آئی ٹی میں ایم آئی، آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی، رینجرز  ، پولیس اور ایف آئی اے کے افسر شامل ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی گرفتار ملزموں سے تفتیش  کر کے  پندرہ روز میں  اپنی  رپورٹ پیش  کرے  گی۔  چھ اکتوبر کی شب ماڈل کالونی  کے قریب خودکش بم دھماکے کے نیتجے میں دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور اکیس  زخمی ہوئے تھے۔