پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجراء کے خلاف درخواست

عمران عمران

 پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجراء کے خلاف درخواست


پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجراء کے خلاف درخواست۔ عدالت  نے جناح میڈیکل کالج کے وکیل کو کمنٹس داخل کرنے کی مہلت دے دی۔


پی ایم ڈی سی کی جانب سے فوکل پرسن نے جواب داخل کروادیا۔ موقف اختیار کیا  کہ سارہ گل پی ایم ڈی سی میں انرول تھیں۔ درخواست گزار کے وکیل   نے  موقف اپنایا معاملہ پی ایم ڈی سی میں طالب علم کی حیثیت سے انرول ہونے کا نہیں ہے ۔گریجویشن کی ڈگری کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔جناح کالج، سہیل میڈیکل یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان درخواست گزار کو گھمایا جارہا ہے۔ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے دوہزار اکیس  میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔