ایم کیو ایم کا سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر حصہ نا لینے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی ناراضگی کا سبب بن گیا ۔۔ کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پہنچنے والے خواجہ سہیل منصور رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

نزاہت خان نزاہت خان

ایم کیو ایم کا سندھ سے سینیٹ کی خالی  نشست پر حصہ نا لینے کا  فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی ناراضگی کا سبب بن گیا ۔۔ کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پہنچنے والے خواجہ سہیل منصور رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ایم کیو ایم کا سندھ سے سینیٹ کی خالی  نشست پر حصہ نا لینے کا  فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی ناراضگی کا سبب بن گیا ۔۔ کاغذات جمع کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پہنچنے والے خواجہ سہیل منصور رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔کہتے ہیں  پارٹی کی کچھ  غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں  ہوں

ایم کیوایم سندھ سے سینٹ کی نشست پر انتخابی  معرکے سے دستبردار ہوئی تو رکن رابطہ کمیٹی خواجہ سہیل منصور ناراض ہو گئے ۔۔ رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔۔ الیکشن  کمیشن   میں  ہم نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا  وہ  ذاتی حیثیت میں یہاں آئے تھے۔ اگر متحدہ نے اپنا کوئی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا ،،تو اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیوایم  کاکہنا ہے  پارٹی نے  سینٹ  کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کا فیصلہ  کیا ہے اور ایم کیوایم  سینیٹ انتخاب کا حصہ نہیں ہے۔  پارٹی  رکن خواجہ سہیل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن آفس پہنچے تھے۔ ان سے متعلق  رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

خواجہ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں  ہیں۔  وہ ایم کیوایم کو نہیں چھوڑ رہے،، اور نا ہی  پیپلزپارٹی میں جارہے ہیں ۔  وہ  بحیثیت کارکن ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔