آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس،،،احتساب عدالت نے اسپیکر آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ،،،
آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل بنایا گیا تھا،،، گورنر کی حیثیت سےانہیں استثنیٰ حاصل تھی،،،گورنر کا عہدہ واپس ہونے کےبعد استثنیٰ ختم ہوگئی ،،،
آغا سراج درانی کہتے ہیں تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائےگا
احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس،،،
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالت میں پیش ہوئے ،،،
درخواست ضمانت پر نیب پراسیکوٹرنے دلائل مکمل کئے،،،
جس کے بعد عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ،،،
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،،،