کراچی
کے علاقے پی ای سی ایچ میں مسلح ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر کر گھر
کا صفایا کردیا ۔
پولیس حکام کے مطابق علی الصبح پانچ مسلح
ڈاکو پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ میں
واقع بنگلے میں داخل ہوئے۔ ملزمان
اہلخانہ کو یرغمال بنا نے کے بعد نقدی اور
دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ
واردات میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔