کراچی
کے مختلف علاقوں میں چھ سے نو گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر میں کہیں بھی
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی
کراچی میں مستثنی اور غیر مستثنی رہائشی علاقوں
میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ، کیماڑی ، شاہ
فیصل اور ملیر مٰیں نو گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے۔
نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ،
گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں آٹھ گھنٹے
کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
پی سی ایچ ایس ، ڈیفنس اور کلفٹن میں چھ
گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شدید حبس اور
گرمی کے باعث بجلی کی طلب و رسد کا فرق ساڑھے چارسو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
چوبیس گھنٹے
شارٹ فال رہنے کی وجہ سے رات کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شہر میں
کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔
کچھ علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث
بجلی کی فراہمی بند کی گئی ہے جبکہ تکنیکی
وجوہات کی بناء پر بجلی کی بندش کو لوڈشیڈنگ نہیں کہا جا سکتا۔