گوادر ویسٹ بے میں بوتلنوز ڈولفن کے بڑے گروپ کا نظارہ کیا گیا۔۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈولفن عام طور پر پاکستان کے ساحلی علاقوں، انڈس ڈیلٹا، چیران آئی لینڈ، اورماڑہ، جزیرہ استولا اور گوادر میں دیکھی جاتی ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان نے بتایا کہ پاکستان میں ڈولفن اور وہیل کی 27 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ڈولفن سکولوں کا بار بار نظر آنا ہمارے سمندر کی اچھی صحت کی علامت ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ مقصد پاکستان کے نازک سمندری ماحولیاتی نظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ڈولفن سمیت دیگر سمندری حیات کے تحفظ کے لیے مناسب انتظامی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔