کراچی کے علاقے بفرزون میں کیس وین لوٹنے کا معاملہ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ تیموریہ میں درج کرلیا گیا۔


کراچی کے علاقے بفرزون میں کیس وین لوٹنے کا معاملہ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ تیموریہ میں درج کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے بفرزون میں کیس وین لوٹنے کا معاملہ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ تیموریہ میں درج کرلیا گیا۔ ڈکیتی کے دوران 2 سیکیورٹی گارڑ جاں بحق ہوئےتھے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ منی گلیکسی چینجر کے ڈرائیور علی نواز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق  کیش وین میں 985200 روپے لے کے گلستان جوہر کے لئے نکلے تھے۔ ساتھ فرنٹ سیٹ پر افغانی خان،پیچھے شہروز اور امتیاز بیٹھا تھا۔ سیکٹر 15 اے 5 ڈی سی آفس کے قریب 4 موٹر سائیکلوں پر8 ملزمان اچانک آئے اور کیش وین کے دونوں جانب سے فائرنگ کر دی جس سے افغانی خان،شہروز اور امتیاز زخمی ہو گئے،

 ایک ملزم نے کیش وین کا دروازہ کھولا اور شہروز سے کیش کا بیگ چھینا اور فرار ہوگئے۔افغانی خان موقع پر اور شہروز خان اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔