کراچی کے علاقے بہادر آباد میں
گھر سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج۔
پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کا نہیں لگتا۔
مقتول کے بھائی نے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ پر شک ظاہر کردیا۔
بہادر آباد میں گھر سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ مقتول
کے بھائی کی مدعیت میں نیو ٹاون تھانےمیں
درج کرلیا گیا۔مقدمے میں قتل اور اقدام
قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر میں مقتول کے بھائی کا کہنا ہے گزشتہ روز اس کا بھائی گھر میں اکیلا تھا۔
بھابی، بچے اور ماسی رشتے دار کے گھر گئے ہوئے تھے۔
رات
ساڑھے گیارہ بجے گھر واپس آئے،، تو گھر کا
دروازہ کھلا ہوا تھا ۔
اندر دیکھا تو بھائی رضوان سوریا کی لاش پڑی تھی ۔
واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی
گئی۔ مقتول کے بھائی کےمطابق گھر میں
دوسری ماسی بھی کام کرتی تھی۔
سی سی ٹی وی میں دوسری ماسی اور دو افراد کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا
گیا ہے۔
انہیں شبہ ہے ماسی اس کے
بھائی کے قتل میں ملوث ہے ۔
پولیس
کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی نہیں لگتا ۔ ملزم شلوار قمیض میں ملبوس
تھے۔ تفتیش شروع کردی ہے۔