ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا
کمیٹی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور مہارت کو سراہا ،
اجلاس میں پاکستان سے دہشتگردی کےخاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم کااعادہ کیا گیا،
ریاست کی پوری طاقت کیساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے اسٹریٹجک اور متفقہ سیاسی عزم پر زور
کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا
کمیٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد پر زوردیا،
کمیٹی نے پراپیگنڈا پھیلانے والوں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش کااظہارکیا،
کمیٹی نے افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،
افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کااعتراف اور ملکی دفاع کے عزم کا اعادہ
قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیساتھ کھڑی ہے،
کسی فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض اراکین کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا،