معروف
اداکار عمر شریف کی علا ج کے لئے امریکا روانگی۔ ائرایمبولنس کی ادائیگی کے
لئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔
لیجنڈری اداکار عمر شریف کی امریکا روانگی کے
لئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محکمہ صحت
سندھ کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے اخراجات کے لیے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔ایئر
ایمبولینس سروس کی بین الاقوامی طریقہ کار
کے مطابق ادائیگی کے لیے مرکزی حکومت سے
رابطہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ نے فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا
ہے۔ محکمہ صحت کی سفارش پر سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے کی رقم منظور کی تھی۔