اسٹیل ٹاؤن شفع محمد گوٹھ میں پانی کی لائن میں ڈوب کر 7 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی

عرفان علی عرفان علی

اسٹیل ٹاؤن شفع محمد گوٹھ میں پانی کی لائن میں ڈوب کر 7 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی

اسٹیل ٹاؤن شفع محمد گوٹھ میں پانی کی لائن میں ڈوب کر 7 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی ،لاپتہ بچی کا کئی گھنٹوں بعد بھی سراغ نہیں مل سکا،،،افسوسناک واقعہ پر  بچی کے والد غم سے نڈھال ہیں ,رات اندھیرے اور پانی کا پریشر ذیادہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا جو ایک بار پھر شروع کردیاگیا، واٹر بورڈ کی 48 انچ کی لائن سے شہر کو پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے،

اسٹیل ٹاؤن شفیع محمد گوٹھ میں اتوار کی شام کو دھابیجی سے کراچی آنے والی 48 انچ قطر کی لائن میں گر کر 7 سالہ بچی لاپتہ ہو گئی

 بچی کے پانی کی لائن میں گرنے کی اطلاع پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی  تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم بچی  نہیں مل سکی۔

رات گئے واٹر بورڈ کا عملہ ریسکیو آپریشن کے لیے موقع پر پہنچا لیکن پانی کے بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا

7 سالہ بچی کے اہلخانہ کئی گھنٹوں سے بیٹی کے ملنے کے منتظر ہے،، والد کا کہنا ہے کہ بیٹی اپنی بڑی بہن کے ساتھ برتن دھونے آئی تھی،،

بچی اتوار کے روز شام 6 بجے لاپتہ ہوئی تمام ادارے تلاش کر رہے ہیں لیکن بچی نہیں ملی

واٹر بورڈ  حکام کا کہنا ہے کہ 48 انچ قطر کی لائن میں پانی کے بہاؤ  کم ہونے کے بعد بچی کی تلاش دوبارہ شروع کردی ہے،پانی کے پریشر کے باعث ممکنہ طور پر بچی پائپ لائن میں کہیں آگے چلی گئی ہے ۔