کراچی پريس کلب ميں عوامی تحریک کے سربراہ اياز لطيف پليجونے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مسائل کا حل ايک حقيقی فيڈريشن ميں ہے اور پاکستان کے لوگ مرکزيت، کرپشن اور انتھاپسندی کی وجه سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
اياز لطيف پليجو کا کہنا تھاکہ عوام پر زبردستی مرکزيت اور زبان مسلط کرنے سے
بنگالی ناراض ہوئے اور
جو لوگ سعودی اور آمريکی پاليسيز پر چلے، ديکھ ليں وه تو راستہ بدل گئے. سندھ
گيس پيدا کرتا ہے، مگر پورے سندھ ميں گيس کی لوڈ شيڈنگ ہے. انکا کہناتھاکہ سندھ
گيس پيدا کرتا ہے، مگر پورے سندھ ميں گيس کی لوڈ شيڈنگ ہے. روزگار کے مواقع ختم ہو
رہے ہيں، تعليم تباھ ہو چکی ہے انکا کہناتھاکہ
سندھ کی زراعت، ميرٹ اور ادارے تباھ کيے گئے ہيں آئی ايم ايف اور ورلڈ بينک کے
احکامات پر ملک تباھ نہ کيا جائے ہم دن بہ دن مقروض تر ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان کے غريب پتھر کے زمانے ميں جينے پر
مجبور کرديے گئے ہيں