اسٹاک مارکیٹ میں کل کی زبردست تیزی کے بعد مندی۔ مارکیٹ کے آغاز پر چھ سو پوائنٹس اضافے کے بعد ،، انڈیکس تین سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔
کاروبار کے آغاز پر ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، اور انڈیکس چوالیس ہزار، اٹھائیس پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تاہم بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان سامنے آیا،،ا ور ہینڈریڈ انڈیکس تین سو اکتالیس پوائنٹس کی کمی سے تینتالیس ہزار، پانچ سو ستاون پر بند ہوا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ آغاز میں ہی پہلی بار بائیس سو سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کرگئی تھی۔
کاروبار کا اختتام چوبیس سو چھیالیس پوائنٹس اضافے سے چودہ ماہ کی بلند ترین سطح تینتالیس ہزار، آٹھ سو نواسی پوائنٹس پر ہوا تھا۔