محکمہ صحت سندھ کے احکامات کے بعد کراچی میں جامعات میں بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔


محکمہ صحت سندھ کے احکامات کے بعد کراچی میں جامعات میں بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

کراچی، نزاہت خان

محکمہ صحت سندھ کے احکامات کے بعد کراچی میں جامعات میں بھی ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ جامعہ کراچی میں یومیہ تین سو طلبہ و طالبات کی ویکسنیشن کی جارہی ہے۔

جامعہ کراچی میں کورونا سے بچاؤ کے لیے طلبہ کی ویکسینشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ یومیہ تین سو طلباء کی ویکسنیشن کے لیے ڈین فیکلٹی آف سائنس کے دفتر کو عارضی ویکسی نیشن سنیٹر بنایا گیا ہے

ہمارے اندازے کے مطابق کافی بچے باہر سے ویکسی نیشن کروا چکے ہیں لیکن اسکے باوجود تین دن کا ہمارا سلاٹ بک ہے

طلباء کا کہنا ہے کہ جامعہ میں ویکسنیشن سینٹر کے قیام سے طویل قطاروں میں لگنے کی زحمت نہیں ہوگی ،

مینجمنٹ نے ٹائمنگ بہت اچھی رکھی ہیں جس وقت طلبہ یونیورسٹی آتے ہیں وہ ویکسین لگواتے ہیں

ڈیپارٹ بنا یا ہے جہاں ویکسین لگ رہی ہیں اسپتالوں میں تو لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں

جامعہ کراچی میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسنیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ویکسنیشن کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپر پہر 2 بجے تک ہیں،،