کراچی، عدنان اطہر
وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ
کا کہنا ہے کہ یومیہ دولاکھ ترانوے ہزار
افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
صوبے میں لاک ڈاون سے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی۔ لوگوں کا قتل عام کرنے
والےہم پر معاشی قتل عام کا الزام لگارہے ہیں۔
وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے کراچی
میں شہیدبےنظیر بھٹو پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹرکادورہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی دس بوتھ لگائے ہیں۔ مزید چار بوتھ بڑھا کر
رات میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن شروع کریں
گے۔ بہت سہ موبائل گاڑیاں بھی استعمال کی جارہی ہیں اسکے علاوہ ہم نے موبائل
ہسپتال بھی رکھیں ہیں تاکہ وہ علاقوں میں جاکر لوگوں کو ویکسین کرسکیں ڈرائیو تھرو بھی بنائیں
ہیں لوگ24 گھنٹے کام کررہےہیں
انہوں نے کہا ڈیلٹا اور دیگر
ویرئنٹ بہت خطرناک ہیں۔ یومیہ 2 لاکھ 93
ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
موجودہ حالات میں پوری دنیا میں ویکسین کی شارٹیج ہے کیونکہ اس کی ڈیمانڈ
ہے تو ہم زیادہ کوشش کرینگے کہ اپنے تمام صوبے کے لوگوں کو جن کو ویکسین لگ سکتی ہیں
لگائیں
ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ
کورونا پر سیاست ہورہی ہے۔لوگوں کا قتل عام کرنے والےہم پر معاشی قتل
عام کا الزام لگارہے ہیں۔