اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں۔ دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین سو کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے آٹھ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق کراچی الآصف اسکوائرسےملزم کو گرفتار کر کے چار کلو سےز ائد چرس برآمد کی گئی۔ گوادر میں جیوانی سے دوسو پینتالیس کلو گرام چرس قبضے میں لی گئی۔مارگلہ روڈ اسلام آباد میں دو ملزموں سے ایک اعشاریہ نو کلو آئس برآمد ہوئی۔برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے پانچ سو گرام ہیروئن اور پانچ سو گرام آئس ملی۔ اے این ایف کے اہلکاروں نے پشاوررنگ روڈمیں پشتخارہ چوک کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی چھ کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سیالکوٹ میں گلوٹیاں موڑ، ڈسکہ کے قریب گاڑی سے تین کلو گرام آئس قبضے میں لے کر ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔ برکی روڈ لاہور کے قریب گاڑی سےمنشیات برآمد کر کے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔