آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر سندھ پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
پشاور سے اغواء ہونے والی گیارہ سالہ بچی کو سندھ پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرالیا۔ پولیس کی جانب سے آپریشن کے دوران لاہور کی رہائشی ایک اور لڑکی کو بھی بازیاب کیا گیا، جسے مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق مقابلے میں دو اغواکار ہلاک ہوئے جن کی شناخت عبدالوحید اور یاسین بنگالی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اس کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے