کراچی میں برسات کے بعد وہی پرانا حال

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں برسات کے بعد وہی پرانا حال


کراچی میں برسات کے بعد وہی پرانا حال۔۔۔نشیبی مقامات اور سڑکیں حسب  روایت زیر آب آئیں اور گھروں سے نکلنے والے شہریوں کے لئے منزل تک پہنچنا امتحان بن گیا۔۔۔شہر کے پوش علاقوں کے اطراف بھی سڑکیں  بارش کے پانی میں ڈوبی رہیں  اور شہری مشکلات کا سامنا کرتےرہے ،
کراچی میں برسات کاسسٹم نیا مگر مشکلات وہی پرانی
بادل برسے   تو شہر ی  ماضی کی طرح سڑکوں پر مشکلات میں گھرے نظر آئے
کوئی خراب موٹرسائیکل کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا رہا تو کوئی چار پہیوں کی سواری کو منزل کی جانب  دھکے لگاتا رہا
پریشان حال شہریوں کا کہنا تھا کہ نشیبی مقامات پر پانی جمع ہے اور نکاسی آب کا انتظام کرنے والے  کہیں نظر نہیں آرہے 
پنجاب چورنگی،ڈیفنس لائبریری  ،کورنگی روڈ اور قیوم آباد پر وافر مقدار میں جمع پانی شہریوں کا امتحان لیتا رہا ۔۔۔۔کورنگی کراسنگ، دو تلوار اور اللہ والا ٹاؤن کے نزدیک سڑک پر جمع پانی گذرنے والوں کے  لئے پریشانی کا سبب بنا، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر اداروں کا عملہ نشیبی مقامات پر پہنچا اور  نکاسی آب کا کام شروع کرکے شہریوں کو تکالیف سے چھٹکارا دلایا ۔۔۔رات گئے  شہر کی نشیبی سڑکوں  پر جمع پانی اترا تو ٹریفک کی روانی بھی معمول پر آگئی ۔۔