شیر شاہ عالم کانٹے کے قریب پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

صبانور صبانور

شیر شاہ  عالم کانٹے کے قریب  پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ لنڈے کے گودام  میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔آگ کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیر شاہ  عالم کانٹے کے قریب  پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی

آگ لگتے ہی گودام میں موجود افراد باہر نکل آئے اور آگ بجھانے  کی کوشش کرنے لگے۔

متاثرہ گودام میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملی تو فوری گاڑیاں روانہ کردی گئی

آگ پر ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی واقعہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔