کراچی میں نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضے ادا کرنے سے متعلق درخواست

صبانور صبانور

کراچی میں نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضے  ادا کرنے  سے متعلق  درخواست

کراچی میں نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضے  ادا کرنے  سے متعلق  درخواست۔ عدالت نے  ایم کیوایم کو درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں  دوران سماعت عدالت نے  ایم کیوایم سے کہا ہے کہ پہلے  مطمئن  کریں، درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔  ایم کیوایم کے وکیل نے کہا کہ نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کس معاوضے کی بات کر رہے ہیں۔ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ہم کیا کر سکتے ہیں۔ آپ سپریم کورٹ جائیں۔اس پر ایم کیوایم کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ سے تو نظر ثانی اپیل بھی ختم ہو چکی۔ اس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا تو پھر یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہوگی۔ عدالت نے ایم کیو ایم وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آٹھ دسمبر تک  ملتوی کردی۔۔