کراچی میں نیو سبزی منڈی کے قریب ٹائر شاپ میں دوران لوٹ مار تاجر کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار ہوگیا ،
ملزم کا دوران تفتیش 50سےز ائد وارداتوں کا اعتراف۔
چار روز قبل پیش آئے واقعے کے خلاف سپر ہائی وے بلاک کرکے احتجاج بھی کیا گیا تھا
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کی واردات کی گتھی سلجھادی،پولیس حکام کے مطابق 20جولائی کو صبح بسم اللہ مارکیٹ کے تاجر تاج محمد کو ہلاک اور حاجی وارث کو زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ،پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔تاجر کو دوران واردات قتل اور زخمی کرنے کے واقعے پر ساتھی تاجروں نے 5گھنٹے تک سپر ہائی وے بلاک کرکےاحتجاج بھی کیا تھا۔